اپر چترالخبریںکھیل

صوبیدار (ر) محمد عزیز اور محمد عرفان کی جانب سے ریشن فٹبال اکیڈیمی شائقین فٹبال کو تخفہ۔۔

ریشن ( شہزاد احمد ) فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ ریشن میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس اپر چترال محمد عثمان سیرانگ تھے۔ جبکہ ریشن کے معزز بزرگ شحصیت محترم استاد حاجی بلبل امان صاحب تقریب کے صدارت تھے۔ریشن سے تعلق رکھنے والے اپنے زمانے کے مایہ ناز فٹبالر ریٹائر صوبیدار محمد عزیز آور ان کے بیٹےموجود معروف فٹبالر محمد عرفان ریشن راغین کے مقام پر اپنی محنت اور اپنے پیسوں سے ایک شاندار فٹبال گراؤنڈریشن فٹبال اکیڈمی کے نام سے تعمیر کرکے چترال کے شایقین فٹبال کو خوبصورت تحفہ دے دیا ۔


اس موقع پر مقررین ریشن کے علاوہ چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسیشن کے صدر اور عہدداران پرویز لال بونی حبیب لال موڑکھو لیجنٹ فٹبالر محمد رسول خان اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسیشن کے صدر مایہ ناز کرکٹر سعد ولی خان بونی کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسر عثمان سیرنگ نے فیتہ کاٹ کر گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔اس کے بعد اس گراؤنڈ میں ریشن کے سینئر فٹبال پلیز کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا اور آخر میں مولانا دینار کے دعائیہ کلماتکے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوا

 

 

Advertisement
Back to top button