اپر چترالتعلیمتورکھو

آغاخان ایجوکیشن سروس، پاکستان نے آغاخان اسکول تورکھو کی بوزند میں جدید طرز کی عمارت کا سنگ بنیا د رکھا ۔

اپرچترال(بشیر حسین آزاد) آغاخان ایجوکیشن سروس، پاکستان نے آغاخان اسکول تورکھو کی بوزند میں جدید طرز کی عمارت کا سنگ بنیا د رکھا ۔ عمارت کی اس توسیع سے اسکول میں طلبہ کی مجموعی تعداد 500 سے بڑھ کر 800 ہو جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ اسے ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ بھی دیا جائے گا۔

19 ہزار سکوائر فٹ پر پھیلی ہوئی اس عمارت کو ’’گرین بلڈنگز ‘‘کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہےجو کاربن فوٹ پرنٹ کو یقینی بنائے گا۔ اس عمارت میں، 13 کلاس رومز، 2 سائنس اور 1 کمپیوٹر لیب، لائبریری اور دوسری سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔

تقریب میں صدر ،اسماعیلی کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی نے بطور مہمان خصوصی اور نائب صدر، آغاخان کونسل برائے پاکستان حسین تیجانی،نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔اس کے ساتھ تقریب می اسماعیلی ریجنل کونسل اپر چترال کے صدر امیتاز عالم ، آغا خان ریجنل اور لوکل کونسلات کی دیگر قیادت، آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے سی ای او امتیاز مومن ، ہیڈ آف ایجوکیشن آئین شاہ ،جنرل منیجر ،اے کے ای ایس پی ،گلگت بلتستان اور چترال بریگیڈئر ریٹائرڈ خوش محمد، معتبراتِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس سے ایک روز قبل، آغا خان اسکول، بونی اور آغا خان اسکول، مستوج میں دو نئی جدید ترین عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ مشترکہ طور پر، چترال میں تین آغا خان اسکولوں کی توسیع سےطلبہ کی تعداد 1,500 سے زائد ہوگی ۔

Advertisement
Back to top button