اپر چترالتعلیمخبریں

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کا افتتاح صدر اسماعیلی کونسل حافظ شیر علی نے فیتہ کاٹ کر کیا

مستوج (کریم اللہ ) آغا خان ہائر سیکنڈری سکول مستوج کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھنا گیا اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب سکول کے احاطے میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پریذیڈنٹ اسماعیلی نیشنل کونسل فار پاکستان حافظ شیر علی تھے۔ اس علاوہ وائس پریذیڈنٹ اسماعیلی نیشنل کونسل حسین تیجانی، ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس کرنل ندیم شہزاد، پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال امتیاز عالم، شہزادہ سکندر الملک سمیت بڑی تعداد میں سرکاری حکام اور سیاسی و سماجی کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر جنرل منیجر اے کے ای ایس پی گلگت و چترال بریگیڈیئر ر خوش محمد خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سکول کی ساخت کے متعلق بتایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں علاقے کے سماجی و سیاسی حلقوں، اے کے ای ایس پاکستان اور اسماعیلی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی انتھک محنت سے آج یہ اہم سنگ میل عبور ہوا۔

تقریب کے مہمان خاص پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل حافظ شیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ سکول پرنس کریم آغا خان کی طرف سے مستوج کے لوگوں کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے جو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کرے گی "۔ 

تقریب کو بتایا گیا کہ سکول کے بلڈنگ کی تعمیر قدرتی آفات سے محفوظ اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کر کے بنایا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں سکول میں ایک ہزار اسٹوڈنٹس کی گنجائش ہوگی اس کے بعد ڈیمانڈ بڑھنے کی صورت میں سکول میں اسٹوڈنٹس کی تعداد دو ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے پچیس کمروں میں مشتمل سکول میں کلاس روم، کمپیوٹر لیب، لیبارٹری اور ہر کلاس روم میں ملٹی میڈیا اسکرین نصب کیا جائے گا. اس کے علاوہ سکول میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل کے علاوہ ہیومنٹیرئنز کے مضامین بھی پڑھایا جائے گا۔ 

تقریب سے ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس کرنل ندیم شہزاد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں پرنس کریم آغا خان کی چترال کے لئے کئے گئے خدمات پر روشنی ڈالی اور اس سکول کی تعمیر میں ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ ؛ انواز نیوز

Advertisement
Back to top button