خبریںشوبزموسیقی

قشقارئین بینڈ کا نیا گانا ” ”اے دلبارے دلبار ہروش دیوانہ کا اسور "چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی

چمرکھن انٹرٹینمنٹ )چترال کے معروف قشقارئین بینڈ نے چترال کے معروف ،ادیب شاعر و گلوکار اقبال الدین سحر کا لکھا ہوا مشہور زمانہ گانا ” اے دلبارے دلبار ہروش دیوانہ کا اسور ” ریلیز کردیا ہے۔ جس کا قشقارئین بینڈ کے مداحوں کو بہت بے چینی سے انتظار تھا۔ ، میوزک حلقوں میں گانے کی دھوم مچ گئی ہے۔

گانا ” اے دلبارے دلبار ” نیاز کی خوبصورت آواز ، میر سلیم رباب ، محمد نوید گیتار ، نوید ستار اور زیشان اس گانے میں ڈھول بجا رہے ہیں ۔

جبکہ اسکاؤٹس کے میوزیکل بینڈ کے رقاص خوبصورت انداز میں رقص کرتے ہیں ۔ جبکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نیلوفر  خوبصورت انداز میں رقص کرکے توجہ کا مرکز بنی ہے۔

گانے کو چترال ٹاؤن اور کالاش ویلیز کی خوبصورت مقامات میں عکس بند کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دنیا بھر میں چترال کے خوبصورت مقامات کو بھی اجاگر کیا جائے۔

قشقارئین بینڈ کے گانے کو ایک گھنٹے کے اندر اب تک یوٹیوب میں تین ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ اس گانے پر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قشقارئین بینڈ نےاس قبل بھی اسی طرح فیضان علی فیضان ،خطاب الدین واصف اور انور ولی خان کے گانے ’بس نو کوروم اور کہانی وا سف ” ریلیز کر چکے ہیں جو ابتک مداحوں نے لاکھوں کی تعداد میں دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے قشقارئین بینڈ یہ گانا چترال اسکاؤٹس اور قشقارئین بینڈ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ 

Advertisement
Back to top button