خبریںسیاست

پشاور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت 25 جون تک منظور کر لی

 

پشاور (چمرکھن -اردو پوائنٹ) سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان نے رہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے عمران خان کی راہدری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف 14 ایف آئی آر درج ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ 3 ہفتوں کی ضمانت دیتے ہیں، پھر کوئی مسئلہ ہو آپ پھر آ سکتے ہیں۔ 25 جون تک ضمانتوں پر عمل درآمد ہو گا۔چیف جسٹس نے یہ بھی ہدایت کی کہ عمران خان ہائیکورٹ کے احاطے میں کوئی خطاب نہ کریں 

عمران خان نے عدالت کو خطاب نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 25 جون تک منظوری کر لی،عمران خان کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا گیا۔جس کے بعد عمران خان ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔عمران خان کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ پر اسلام آباد کے تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں

Advertisement
Back to top button