اپر چترالپولوخبریںکھیل

شندور میلہ شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ

(نمائندہ ؛ چمرکھن ) شندور پولو فیسٹول شاندار انداز میں منایا جائے گا ۔ جس کے لئے تمام وسائل کو بروائے کار لایا جائے گا۔ شندور پولو فیسٹول کے حوالے سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس زیر صدارت شندور کے مقام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی جس میں چترال لوئیر اور اپر چترال کے دنوں ڈپٹی کمشنرز ، ضلع غذر کے ڈپٹی کمشنر ، صدر چترال پولو ایسوسی ایشن شہزادہ اسکندر الملک ، چیئرمین تحصیل مستوج سردار حکیم ، امیر اللہ خان یفتالی صاحب اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

جس میں پولو کھیل اور کلچرل شو کے انعقاد پر تفصیلی غور و خوص کی گئی اور تمام ایسوسی ایشن کے صدور کے مشاورت سے حتمی شکل دیا گیا ۔

شندور پولو فیسٹول یکم جولائی سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا اور ۳جولائی کو فیسٹیول اختتام پذیر ہو گا – شندور پولو فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال سے ۱۰ ٹیمیں حصہ لینگے ۔ 

Advertisement
Back to top button