اپر چترالچترالیوں کی کامیابیسماجی

خدمتِ خلق

سردار علی سردار

 

سعدی شیرازی رح فرماتے ہیں کہ ۔

ہر کہ خدمت کرد او مخدوم شد

ہرکہ خود را دید او محروم شد۔

 ترجمہ: جو بھی انسانیت کی خدمت کرے وہ قوم کا خادم ہوتا ہے جو کوئی اپنے اپکو دیکھ کر خدمت سے دور رہے وہ محروم رہتا ہے۔

 دنیا میں خدمت کے بہت سے طور طریقے ہیں اور جس طریقے سے بھی خدمت کی جائے وہ خلوصِ نیت ، شوق اور جزبے سے ادا کی جائے اور اس میں خدا کے مخلوق کی رضا اور دُعا شامل ہو وہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ہم آئے دن ٹریفک پولیس کو مصروف سڑک کے درمیان کھڑے ہوکر سخت گرمی میں بےہنگم ٹریفک کو قابو کرتے ہوئے اس کی حاضر دماغی اور محنت کو جب دیکھتے ہیں تو اس کے لئے دل میں تعریفی کلمات اور رحم دلی کے الفاظ خود بخود پیدا ہوتے ہیں ۔ اگرچہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے لیکن اس کے دل میں انسانیت کی خدمت کے لئے ایک جزبہ ضرور چھپا ہوا ہے ۔اسطرح ہسپتالوں میں کئی ڈاکٹر ز ہوں گے جو اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے علاوہ بھی بیمار انسانوں کی خدمت کیلئے شب وروز کمر بستہ ہوتے ہیں ۔ مختصر یہ کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں آپ کو ایسے مخلص اشخاص ملیں گے جن کی نگاہ میں انسانیت کی خدمت ہی زندگی کا مقصد ہوتا ہے۔اس دنیا میں اپنا کام تو سب کرتے ہیں لیکن دوسروں کے کام کرنے سے جو خوشی ملتی ہے وہ اور کہیں نہیں ملتی۔ہم نے عیدالفطر کے دنوں میں مشاہدہ کیا کہ لوگ اے ٹی ایم مشین کے زریعے پیسے نکلوانے کیلئے بینکوں کی طرف جوق در جوق آرہے تھے اور رقم لیکر خوشی خوشی سے چلے جاتے تھے۔ بعض اوقات اے ٹی ایم مشین کی خرابی اور متعلقہ افراد کی مدد نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کے لمحات بھی دیکھنے پڑتے تھے۔ان بےلوث اور اعزازی کام کرنے والے خدمت گاروں میں رحیم بیگ ساکنہ بونی بھی قابلِ صدتحسین ہیں جنہوں نے گزشتہ ایک عشرے سے تورکہو، موڑکہو اور بونی کے حبیب بینک برانچ میں ایک مخلص اور ڈیوٹی فل ملازم کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے عیدالفطر کے مقدس دنوں میں بھی عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اے ٹی ایم مشین کے پاس کھڑے ہوکر صبح سے شام تک لوگوں کیلئے اپنی خدمات انجام دینے میں پیش پیش رہے کیونکہ ان دنوں میں کسٹمر کی رش کی وجہ سے اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔پچھلے سال بھی بونی برانچ کے اے ٹی ایم مشین صحیح کام نہ کرنے کی وجہ سے کئی لوگوں نے شکایتوں کے انبار لگادئیے اور کئی اہلِ قلم نے اس موضوع پر قلم بھی اٹھایا لیکن سب بےسود رہے۔اس سال رمضان کی عید پر لوگوں کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں کیونکہ رحیم بیگ عید کی چھٹیوں کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کیا اور مخلوقِ خدا کی دعاؤں کا کریڈٹ اپنے نام کرلیا جس کی وجہ سے لوگوں کو عید کے آیام میں اے ٹی ایم مشین سے پیسہ نکلوانے میں آسانیاں پیدا ہوگئیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کی ان خدمات کو عبادت شمار کرکے ان کو ترقی کی راہوں میں گامزن کرے۔

یہی ہے عبادت یہی دین و ایمان 

کہ کام آئے دنیا میں انسان کے انسان

 

Advertisement
Back to top button