خبریں

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے مسجدِ نبوی ﷺ واقعے کی شدید مذمت کردی

اسلام آباد (چمرکھن ) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے مسجدِ نبوی ﷺ واقعے کی شدید مذمت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ عوامی ردِ عمل تھا لیکن مسجدِ نبویﷺ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے ، مسجدِ نبوی ﷺ یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت نعرے بازی مناسب نہیں۔

سابق وزیر مملکت نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نعرے بازی آداب کے خلاف اور سخت منع ہے ، ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے، نہ ہی سیاسی اختلاف دشمنی میں بدلے۔ خیال رہے کہ مسجد نبویﷺ میں وزیراعظم شہبازشریف اور حکومتی وفد کو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان نے خوب نعرے بازی کی ، کارکنان کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھا کیا، غدارغدار، چور چور کے نعرے لگائے، وزیراعظم اوروفد کے ارکان کوسکیورٹی گارڈ زنے گھیرے میں لیے رکھا

Advertisement
Back to top button