اپر چترالانتقال پر ملالخبریںسیاست

اظہار تعزیت و افسوس

بونی( رپورٹ ) شہزادہ محی الدین کے پُر ملال انتقال پر بونی ٹیک لشٹ کے ایگریکلچر افیسر (ر) شمسیار خان نے دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں کہا ہے کہ شہزادہ محی الدین ( مرحوم )کھوؤ قوم میں سیاست کے ایک درخشاں ستارہ تھے ۔ اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو شہزادہ مغفور ہی تھے جنہوں نے چترال میں پاکیزہ اور مثالی سیاست کی داغ بیل ڈالی تھی۔ میری نظر میں شہزادہ محی الدین پاکستان کے سیاستدانوں میں مثالی اور امتیازی مقام کے حامل سیاست دان تھے کیونکہ اُن کے کردار اور گفتار میں سچائی اور صداقت کو آخری دم تک مداؤمت حاصل رہی ۔ چترال اور خصوصی طور پر بالائی چترال کے باسی اُن کی سماجی خدمات کے معترف ہیں ۔ اللہ جنت فردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ( انا لللہ وان الیہ راجعوں)
ذاتی طور پر شہزادہ صاحب ( مرحوم ) کے داغ مفارقت کے گھاؤ میرے دل پر اسلیے بھی گہرے ہیں کہ جب شہزادہ مغفور اپر چترال میں ایک اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے تو میرے والد صاحب بلبل تاج عرف میتارباک کے ساتھ اُن کے گہرے مراسم تھے اسی وجہ سے ہمیں بھی شہزادہ صاحب شفقت کی نظر سے دیکھتے تھے ۔ آج اُن کی جدائی پر ہم سب رنجیدہ رنجور ہیں ۔
دکھ کی اس نازک گھڑی میں ہم شہزادہ محی الدین مرحوم کے صاحب زادوں شہزادہ افتخار الدین ، شہزادہ خالد پرویز اور مرحوم کے قریبی رشتہ داروں میں ڈاکٹر بختیار ، شہزادہ مصود الملک ، شہزادہ سراج الملک اور شہزادہ سکندر الملک کے علاوہ شاہی خاندان کے تمام پسماندگاہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ دعا ہے کہ تعالیٰ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Advertisement
Back to top button