خبریںصحت

چترال لوئیر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات’’ صحت مند زندگی سب کیلئے‘‘ کے بینر تلے منانے کے انتظامات مکمل۔۔ ڈاکٹر فیاض علی رومی

چترال لوئیر (چمرکھن) ملک کے دیگر شہروں کی طرح  ضلع چترال لوئیر میں بھی عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات ” صحت مند زندگی سب کے لئی” کے بینر تلے منانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ہفتہ ہر سال اپریل کے آخری ہفتے میں منایا جاتا ہے۔ امسال بھی یہ ہفتہ 24 اپریل کو شروع ہو کر 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (چترال لوئیر ) ڈاکٹر فیاض علی رومی نے چمرکھن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور سیکریٹری صحت کے احکامات کے مطابق اس ہفتہ میں آگہی واکس منعقد کی جائیں گی جبکہ 300 لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی کے لئے سیمینارز کا انعقاد کریں گی اور تمام ویکسینیٹرز اپنی اپنی یونین کونسلوں کے دیہات میں کیمپس لگا کر پیدائش سے 2 سال تک عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا تمام تر عمل مکمل کریں گے۔

ڈاکٹر رومی نے مزید نے کہا کہ اس عمر کے وہ تمام بچے جنہیں ابھی تک کسی بھی وجہ سے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے جا سکے انہیں بھی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا چترال لوئیر میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کے بچوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Advertisement
Back to top button