خبریںسیاست

نگران وزیراعظم کون ہوگا۔ دو نام سامنے آگئے

اسلام آباد (چمرکھن ) ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کے لئے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت کے ساتھ ابتدائی مشاورت شروع ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے نام زیر غور کیا جارہا ہے، تاہم تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی نگران وزیر اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کرے گی.

Advertisement
Back to top button