خبریںسیاست

ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (چمرکھن- اُردو پوائنٹ )ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی جہانگیر ترین سے بات نہیں ہو سکی۔رپورٹ کے مطابق ترین گروپ سے حکومت مخالف شخصیات کی ملاقاتیں جاری ہیں اور گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس آج جمعہ کے روز جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر طلب کر لیا گیا ۔ ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری کے مطابق اجلاس میں تمام ارکان مستقبل کی حکمت عملی پر تجاویز دیں گے۔

اجلاس میں جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوگا، حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

ترین گروپ کے ہونے والے اجلاس میں سیاسی الحاق نے بارے بھی مشاورت ہو گی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ یہاں 24 ایم این ایز موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے خدشے کے پیش نظر وہ لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے نوٹوں کی بوریاں اور ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر راجہ ریاض نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے اختلاف ہے اس لیے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے اور ووٹ دیں گے، عمران خان گارنٹی دیں کہ ارکان جو چاہیں فیصلہ کرسکتے ہیں اس پر پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں ہوگا تو وہ یہاں سے پارلیمنٹ لاجز جانے کو تیار ہیں۔راجہ ریاض نے کہا کہ اور بھی لوگ ہیں جو یہاں آنا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی

Advertisement
Back to top button