اپر چترالخبریںموڑکھو

لوٹ لوئیر کے رہائشی سردار مجاہد نامی شخص خود کو طالبان کا رہنما اور اویر میں جتنے بھی قتل کے واردات ہوئے ہیں ۔ انکے حوالہ دیکر شریف لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لیں ۔ جذبہ خدمت تنظیم

اویر( نمائندہ؛ چمرکھن ) جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس باغ اویر مین منغقد ہوا۔اجلاس علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس مین علاقہ اویر مین جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفگتگو ہوئی۔اس کے علاوہ چھانی اویر روڈ مین جاری کام کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئ اور کہا گیا کہ چھانی اویر روڈ مین ٹھیکہ دار کو جلد از جلد ادئیگی یقینی بنانے کے لئے اداروں سے درخواست کریں گے اور پہلے بھی ہم نے کئی دفعہ ایم این اے ،ایم اپی اے اور حکومت سے درخواست کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ چھانی اویر روڈ علاقہ اویر کا بنیادی مسلہ ہے اسکو کسی صورت بھی پایا تکمیل تک پہنچانا ہے۔اس سلسلے میں جو بھی اواز اٹھائیں گے وہ قابل تعریف ہوگا۔جذبہ خدمت تنظیم اویر نے پہلے بھی اس سلسلے مین آواز اٹھائی ہے اور ائندہ بھی اس سلسلے میں آواز اٹھائیں گے۔ٹھیکہ دار نے اپنے بساط سے زیادہ کام کرچکا ہے اس کو ادائگی یقینی بنانا چائیے۔اور انھوں نے کہا کہ کام کی مغیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں ہم ٹھیکہ دار سے ضرور پوچھیں گے۔یہ عوام کا حق ہے۔

جذبہ خدمت تنظیم کے نوجوانوں نے مجاہد نامی شخص کی سرپرست اعلی کو دھمکی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ چند شرپسند عناصر اپنی مضموم مقاصد کے حصول کے لئے لوگوں کو استعمال کررہے ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے کہ علاقہ ترقی کریں۔جذبہ خدمت تنظیم کے نوجوانوں نے ڈی پی او اپر چترال اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ سردار مجاہد جو کہ اپنے اپکو طالبان کا رہنما اور اویر میں جتنے بھی قتل کے واردات ہوئی ہیں انکا حوالہ دیکر شریف لوگوں کو دھمکیاں دیتا ہے ۔ان کے پیچھے جتنے بھی لوگ ہیں انکے خلاف ایکشن لیا جاۓ اور جتنے بھی اویر میں قتل کے کسیس ہیں انکو از سرے نو تفتیش کیا جائے تاکہ بے گناہ لوگ اسے محفوظ رہ سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر اسکے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ جذبہ خدمت تنظیم کی وجہ سے علاقے مین ترقیاتی کام ہورہے ہین اور بعض مفاد پرست عناصر کے دکان بند ہوگئے ہیں ۔اس وجہ سے وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔سرپرست اعلی شفیق الملک کا جذبہ خدمت تنظیم علاقہ اویر کے لیے ایک تخفہ ہے پورا اویر اس سے متفق ہیں۔انھوں ایس ایچ او تھانہ اویر سے مطالبہ کردیا کہ جتنے بھی لوگ اس مین ملوث ہیں انکو سخت سے سخت سزاء دی جائے اور علاقہ اویر کے لوگوں کے سامنے لایا جائے۔

Advertisement
Back to top button