اپر چترالخبریںسیاست

جے یو آئی اور مسلم لیگ نواز کے متفقہ نامزد امیدوار برائے تحصیل چیرمین مستوج محمد پرویز کا چرون اور کوراغ میں کارنر میٹنگ ۔

آج جمیعت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز کے متفقہ نامزدامیدوار برائے تحصیل چیرمین شپ محمد پرویز لال کے انتخابی کمپئین کے سلسلے چرون اور کوراغ میں الگ الگ کارنر میٹنگز منعقد ہوئے جس میں علاقے کے معززین اور نوجوانان نے شرکت کرکے پرویز لال پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھر ساتھ دینے کی یقین دہانی کی۔

اس سلسلے پہلی میٹنگ چرون میں منعقد ہوا اس میٹنگ کی صدارت سنیئر لیگی رہنما حاجی اکبر نے کی۔میٹنگ میں مقررین نےخطاب کرتے ہوئے پرویز لال کی اب تک کی عوام کے حقوقِ کے لیے جد جہد پرانہیں خراج تحسین پیش کی ان کا کہنا تھا ہم اس بات کی گواہی بلا جھجک دیتے ہیں کہ پرویز لال عوامی مسائل اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے ہیں ۔ اور اس وقت علاقے میں سب سے متحرک اور مقبول عوامی آواز پرویز لال ہیں۔جو عوام کی امنگوں کی بھر ترجمانی کر سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویزلال بغیر کسی بڑے عوامی عہدے کے اب تک اپر چترال کی حقوق پر کھل کے بات کی ہے جو عوام کی درد رکھنے کا ثبوت ہے۔

پرویز لال اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت بہت سارے امیدوار انتخابی میدان میں دلفریب نعروں کے ساتھ عوامی حمایت لینے موجودہ ہیں۔

مصلحت پسند بندہ نڈر رہنما نہیں بن سکتا اور ازمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ نہیں ازمایا جاسکتا۔ یہ محض انتخابات تک نڈر اور مخلص ہو سکتے ہیں۔اس کے بعد پھیر سے مصلحت کاشکار ہوتے ہیں لہذا انتخاب کرتے وقت ان کا خیال رکھنا ضروری ہے۔چرون کارنر میٹنگ کے مقررین میں ظفراللہ پرواز ،سابق وی سی ناظم شیر عالم،ارنری کیپٹین ریٹائرڈ حمید علی مختار لال،محمد حبیب تھے۔جبکه کوراغ کارنر میٹنگ کی صدارت سابق پرنسپل بوالحکم جان نے کی ۔۔

مقررین میں وزیر شاہ،میکی رحمت علیم۔،جاوید ،ایڈوکیٹ نظار علی وغیرہ شریک تھے ۔

Advertisement
Back to top button