اپر چترالخبریںکاروباری دنیا

بونی میں جدید سہولت سے اراستہ ٹرانسپورٹ اڈے کا افتتاح۔

بونی (ذاکر زخمی ) بدلتے ہوئے حالات کے مطابق علاقے میں مختلف سہولیات کا اضافہ وقت کی ضرورت ہے اس میں خوب سے خوب تر کا رحجان پیدا ہوکر عوام کی سہولت کا باعث بنتا ہے۔ٹرانسپورٹ انسانی زندگی کا اہم ترین شعبہ ہے خصوصاً چترال جیسے پاسماندہ ترین اور خراب روڈ پر بہتر سفری سہولت فراہم کرنا کوئی معمولی بات نہیں ۔صابر اینڈ کو چترال کے جانا پہچانا شخصیت ہیں۔

ٹرانسپورٹ چلانے کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتا ہے وہ اپنے سروس کو اگے بڑھاتے ہوئے بونی نزد پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں اڈے کا افتیتاح کیا۔ افتیتاح تقریب میں ٹرانسپورٹروں کے علاوہ علاقے کے معززین اور مختلف شعبہ سے وابستہ افراد کو مدعو کیے گئے تھے۔ بدست قاضی غلام ربانی اور سابق وی سی ناظم سلامت خان فیتہ کاٹ کر افتیتاح کیا ۔

بونی میں اس وقت سب سےزیادہ مسلہ پارکینگ کا ہے۔ٹی ایم اے اڈہ سیمت پرانا اڈہ تو موجود ہے لیکن پھر بھی ٹریفک روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ۔مجبوراً تنگ بازار پارکینگ کے طوپر استعمال کیا جاتا ہے۔جو رش کو کنٹرول کرنے کے لیے نا کافی ہے۔اس طرح کی سہولت میں اضافےخیر سے خالی نہیں۔قاضی غلام ربانی صاحب اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو ایک اڈہ کھولا گیا لیکن اس میں نفع نقصان کے ساتھ خدمت خلق کی جذبے پیش نظر رکھا جائے تو دنیا اخرت دونوں میں کامیابی ہے یہاں بچے بوڑھے خواتین بیمار،غریب سب سے واسطہ پڑتا ہے۔ ان کے ساتھ حسن برتاو ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا کسی مجبور کی مجبوری کو مد نظر رکھنا بھی ایک عبادت اور خدمت خلق ہے۔

امید ہے کہ ان کابھر پور خیال رکھا جائیگا ۔صابر اینڈ کو کے اونر صابر نے کہا کہ میں کاروبار کے ساتھ وابستہ اس بنیاد پر ہوں کہ خدمت خلق کا جذبہ بھی اس میں شامل ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انشاء الله خوش اخلاقی اور خیر کی نیت سب کچھ کیا جائیگا شکایت کا موقع نہیں دی جائیگی۔پھر بھی کہیں کمی خامی نظر آئی اس کا ازالہ کیا جائیگا۔انہون نے کہا ہمارے طرف سے یہ سہولت چترال اور پشاور میں دستیاب ہوگی اور عنقریب گرم چشمہ میں بھی سہولت فراہم کی جائیگی ۔

Advertisement
Back to top button