اپر چترالتورکھوخبریںسیاستمستوجموڑکھو

جمیعت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز کے درمیان اپر چترال میں انتخابی اتحاد۔ تحصیل چیرمین کے لیے متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق اورتحریری معاہدہ ۔

  بونی (ذاکر زخمی) حالیہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے جمیعت علماء اسلام پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان انتخابی اتحاد کے سلسلے طویل گفت و شنید کے بعدانجام کار اپر چترال میں انتخابی اتخاد کوختمی شکل دیا جا کر تحریری معاہدہ عمل میں لایا گیا جس کے تحت تحصیل چیرمین موڑکھؤ/تورکھو کی نشست کے لیے مسلم لیگ نواز اورجمیعت علماء اسلام کا متفقہ امیدوار مولانا فتح الباری جبکہ تحصیل چیرمین شپ مستوج کی نشست پر جمیعت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز کا متفقہ امیدوار محمد پرویز لال ہوگا۔

اس سلسلے آج ایک اہم اور ختمی نشست بونی میں ظفراللہ پرواز کے ہاں منعقد ہوئی ۔جس میں جمیعت علماء اسلام کی وفدکی سربراہی ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن نے کی جبکه ان کے ساتھ امیر جے یو ائی مولانا فتح الباری سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف،مولانا فدالرحمن و دیگر کارکناں موجود تھے جبکہ مسلم لیگ نواز کی وفد کی سربراہی سابق ایم پی اے سید احمد خان صدر پاکستان مسلم لیگ نواز جبکہ کہ ان کے ساتھ امیدوار تحصیل چیرمین شپ موڑکھؤ تورکھو حاجی محمد وزیر، جنرل سکرٹری مسلم لیگ پرنس سلطان الملک، محمدحبیب ،ظفراللہ ،عارف الله و دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں طویل گفت و شنید اور مختلف امور پر سیر حاصل بحث و مباحثے کے بعد انتخابی اتحاد کو ختمی شکل دیکر تحریری معاہدہ عمل میں لایا گیا۔ اور باہمی اتحاد و اتفاق اور اخلاص کے ساتھ انتخابی مہیم کو اگے بڑھاکر دونوں متفقہ امیدواروں کوکامیابی سے ہم کنار کرنے کا عہد کیا گیا۔اجلاس میں ہر دو متفقہ امیدواروں کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے مشترکہ انتخابی مہیم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔معاہدہ طے پانے کے بعد متفقہ امیدواروں کے کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Advertisement
Back to top button