اپر چترالتعلیمتورکھوثقافتچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہ

چترال یوتھ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب اسلام آباد میں اختتام پذیر۔فیسٹول کو کامیاب بنانے پر سینیٹر فلک ناز چترالی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا

      

   اسلام آباد (چمرکھن ) تریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ایک روزہ چترال یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹول میں فٹ بال، والی بال ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور فٹسال کے مقابلوں میں نوجوان طلباء اور پروفیشنلز نے بھرپور شرکت کیں ۔ مردوں کے علاوہ خواتین کے لیے الگ ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ کھیلوں کے مقابلوں کے علاؤہ چترال کی منفرد ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اسٹال لگائے گئے تھے۔

 فیسٹول صبح اٹھ سے شام نو بجے جاری رہنے کے بعد ایک پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن موسمیاتی تبدیلی سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر سیمی ازدی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی، عمیر خلیل سی ای آؤ تریچمیر بیک ہیکرز پاکستان ، عہدیداران اور اراکین کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ان کے علاوہ کرنل رشید ، پاکستان تحریکِ انصاف چترال اپر سینیئر رہنما سابق ممبر تحصیل کونسل علاء الدین عرفی کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم اہم چترالی شخصیات نوجوان طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ 

 افتتاحی تقریب میں تریچمیر بیک پیکرز کی طرف سے الطاف رومی نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے مختصراً چترال یوتھ فیسٹیول کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ 

  تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سینیٹر سیمی آزدی صاحبہ نے کہا کہ چترال کے لوگ اور روایات و ثقافت پاکستان سے باہر بھی پاکستان کی پہچان ہیں ، جس طرح کے خوبصورت فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے تریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان کے منتظمین کو یقین دلایا کہ ایسے صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے اسلام آباد میں جو خدمات درکار ہونگی وہ انہیں فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ 

  آخر میں فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، آرگنائزر کمیٹی کی طرف سے بہار احمد کے اختتامی کلمات میں سینیٹر فلک ناز چترالی صاحبہ کو اس شاندار ایونٹ کو کامیاب بنانے انکی خدمات کی اعتراف شاندار الفاظ خراج تحسین پیش کیا۔ اور اس پر وقار تقریب کا اختتام ہو گیا۔

Advertisement
Back to top button