اپر چترالخبریںسیاستلاسپورمستوج

آزاد اُمیدوار برائے تحصیل ناظم مستوج سہروردی خان کا پرس کانفرس۔

چترال (نمائندہ چمرکھن )آزاد امیداوار سہروردی خان نے اپنے پرس کانفرس میں منشور پیش کیا جو کہ بلدیاتی نظام کے طے کردہ اصولوں کے عین مطابق ہے۔ اپنے منشور پیش کرتے وقت سہروردی خان نے کہا کہ ایک غریب علاقے کی نمایندگی کر رہا ہوں میں غریب عوام کی دہلیز پر جا ان کی دعاٸیں لے کر ان کی آواز پر ٹکٹ لے کر آیا ہوں۔یہ آزاد امیدوار کا ٹکٹ مجھے عوام نے دیا ہے۔میری ان تمام سیاسی جماعتوں اور تحصیل مستوج کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ اس بار ہماری ترقی پر بھی دھیاں دیں اپ نے ترقی کر لی اب ہماری ترقی پر ملکر ساتھ دیں۔اس برق رفتار دور میں ہم بے بسی کی زندگی جی رہے ہیں۔

پرس کانفرس میں لاسپور سے تعلق رکھنے والے عمایدین اور علاقے کے نوجوانوں کا موقف یہ تھا کہ اس بار علاقے کہو کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ اس بار ہمیں بھی موقع دیا جاۓ
اس موقع پر نشینل پارٹی کے رکن ریٹایرڈ صوبیدار میجر قلمدار شاہ نے کہا کہ کب تک لاسپور یارخون اور مستوج کے عوام کو بے یارو مدگار چھوڑا جاۓ گا۔اس ترقی کے دور میں ہم اج بھی مجبوری کی زندگی جی رہے ہیں۔ہم نے کئی مرتبہ کہو سے ایم پی اے اور تحصیل ناظم منتخب کیا اب یہ ان پر اخلاقی فرض بنتا ہے کہ اس بار ان پسماندہ علاقوں کو بھی حق دیا جاۓ

پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رکن شیر اعظم المعروف کمانڈو نے اپیل کی ہے کہ ہم نے علاقے کی عوام کیساتھ باھمی مشاورت کے طور پر سہروردی خان کو بطور آزاد امیدار میدان میں اتراے ہیں۔ ہم نے بہت انتظار کیا کہ اس بار سیاسی جماعت پارٹی ٹکٹ سے اس علاقے کو بھی نوازتے مگر افسوس ہمیں ہمیشہ کی طرح نظر انداز کیا

زار احمد بالیم لاسپور نے کہا کہ اس بار لاسپور مستوج بونی یارخون اور چرون ریشن کے عوام بھی ہماری ترقی کے لیے ساتھ دیں۔
مستوج سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سرداد خان نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہمیں بھی آواز بلند کرنا چاہیے۔

Advertisement
Back to top button