اپر چترالٹیکنالوجیخبریںلاسپورمستوج

سینیٹر فلک ناز چترالی کی قیادت چترال کی وفد کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات۔ چیئرمین پی ٹی اے نے یارخون کند اور سور لاسپور میں ٹیلی نار سروس کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

 اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن ) سینیٹر فلک ناز چترالی کی قیادت میں آج ایک وفد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چترال کے دور افتادہ مقامات پر ٹیلی کمیونیکیشن کی فراہمی اور موبائل کی سروسز کے بارے میں وفد نے چیئرمین پی ٹی اے کو آگاہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے وفد کو پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے آپریشنز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق پی ٹی اے کی حمایت کا یقین دلایا۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے اور پی ٹی آئی اپر چترال کے سینئر رہنما شہزادہ اسکندر الملک نے چیئرمین پی ٹی اے سے درخواست کی کہ وہ عوامی سہولت کیلئے معیاری سروس مہیا کریں۔ آفسوس کی بات یہ ہے کہ صارفین سے چارجز مکمل وصول کئے جاتے ہیں مگر ناقص موبائل سروس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔

شہزادہ اسکندر الملک نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین مواصلاتی نظام فراہم کیا جائے۔ حالانکہ موبائل نیٹ ورک سروس کمپنیوں کے نمائندوں کا انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے کہ سوشل رسپانسیبلٹی کے تحت مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر کام کرینگے۔ عوامی فلاح و بہبود کو چھوڑیئے موبائل نیٹ ورک سروس مکمل طور پر خراب ہے۔ ایک کال کیلئے صارفین کو بار بار ایک نمبر ڈائل کرنا پڑتا ہے۔ مگر پھر بھی صارفین کا مطلوبہ نمبر نہیں مل رہی ہے اور اگر خوش قسمتی سے کوئی نمبر مل بھی جائے تو اُس کی آواز کی کوالٹی اتنی خراب ہوتی ہے کہ کسی کے سمجھ میں کچھ بھی نہیں آتا۔ اور صارفین سے پیسے پورے کاٹے جا رہے ہیں۔ جس سے عوام کافی پریشان ہیں۔

شہزادہ اسکندر الملک نے مزید کہا کہ اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں (یارخون کند اور سور لاسپور ) میں نصب ٹاوور میں ایندھن کی عدم فراہمی کی کیوجہ سے گزشتہ دو مہینوں سے بند پڑے ہیں۔ جس پر چئیرمین پی ٹی اے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ 

چیئرمین پی ٹی اے نے یقین دلایا کہ ٹیلی کام سروس دینے والی تمام کمپنیوں کو یہ ہدایت جاری کرین گے کہ چترال میں بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کمپنیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال اور بجلی معطل ہونے پر اپنے سسٹم کو چلانے کے لیے مطلوبہ متبادل بروقت مہیا کریں۔ انہوں نے مزید کہا مستوج اور لاسپور میں فائبر اپٹیکس کی کیبل گھر گھر تک بچھائے جائیں گے۔  

وفد میں شہزادہ اسکندر الملک ، دربند ایریا یوتھ ڈیلوپلمنٹ کے نائب صدر عمر رفعی اور نادر شامل تھے۔ 

Advertisement
Back to top button