اپر چترالخبریںسماجی

ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی صاحب کی جانب سے ریشن میں کھلی کچہری کا انعقاد

ریشن (نمائندہ چمرکھن ؛ شہزاد احمد ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی صاحب نے اپر چترال میں اپنی پہلی کھلی کچہری اپر چترال کا پہلا گاؤں ریشن سے آغاز کردیا ۔ آج ڈی سی اپر چترال منظور احمد آفریدی صاحب کی جانب سے گورنمٹ ھائی سکول ریشن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈی سی صاحب کے علاوہ اپر چترال کے مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر عرفان ایریگیشن ایکس این مقبول صاحب اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال عدنان صاحب آر ائ پیڈو شہزاد صاحب کے علاؤہ پبلک ہیلتھ اور سیٹلمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ اس کے علاؤہ ریشن گرین لشٹ اور رئیت کے عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ریشن آمد پر ڈی سی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے علاقے کے مسائل سے ڈی سی صاحب کو آگاہ کیا گیا۔

 

اس بات پر سب سے زیادہ زور دیا گیا کہ گرمیاں آنے سے پہلے ریشن کے مختلف جگہوں پر پروڈکشن وال کی تعمیر کا کام جلد شروع کیاجاۓ۔
تاکہ دریا کی کٹائی کو بروقت روکا جا سکے۔ اس کے علاؤ بی ایچ یو ہسپتال کو آر ایچ سی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر صاحب نے لوگوں مسائل توجہ سے سنا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دوسرے محکموں کے افسران سے کہا کہ عوام کے مسائل فوری طور حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں

Advertisement
Back to top button