اپر چترالتورکھوخبریںسیاستلاسپورمستوج

چترال میں 27 مارچ کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر۔

پاکستان تحریکِ انصاف چترال اپر کا سابق ترجمان پیر سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ نے چمرکھن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کو چترال میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چترال کے بالائی علاقوں خصوصاً یونین کونسل یارخون مستوج اور لاسپور میں مارچ کے مہینے میں موسم سخت اکثر بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا چترال میں فروری اور مارچ کے دوران موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باعث انتخابات ممکن نہیں ہے۔چترال میں گذشتہ دس سال کے دوران برفانی تودے گرنے کے پانچ واقعات ہو چکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔ 

پیر مختار علی نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات رمضان کے بعد کسی بھی تاریخ پر کروا لیے جائیں ہمیں منظور ہیں ۔

واضح رہے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے سول سوسائٹی اور پی ٹی آئی اپر اور لوئیر کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور مارچ میں الیکشن نا منظور نا منظور کے نغرے لگائے گئے۔ 

Advertisement
Back to top button