اپر چترالخبریںخواتین کا صفحہسیاستلاسپورمستوج

پی ٹی آئی چترال اپر کی وفد کا سینیٹر فلک ناز چترالی کی قیادت میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر سے ملاقات۔

اسلام آباد (نمائندہ ؛ چمرکھن ) پی ٹی آئی چترال اپر کی وفد کا سینیٹر فلک ناز چترالی کی قیادت میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر سے ملاقات کی۔ سینیٹر فلک ناز چترالی نے چترال کے دونوں اضلاع میں احساس پروگرام کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

فلک ناز چترالی نے اپر اور لوئیر چترال میں احساس پروگرام تحت امداد کی تقسیم کے لئے نیا سروے کروانے کے لئے اور دونوں اضلاع کے ہر تحصیل میں احساس پروگرام کی دفتر کی قیام کے لئے درخواست کی۔

فلک ناز چترالی نے چترال کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ثانیہ نشتر سے مطالبہ کیا کہ نئے سروے کے ذریعے اپر اور لوئیر چترال کے ذیادہ سے ذیادہ آبادی کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ دونوں اضلاع میں مستحق لوگوں کو مفت خوراک فراہم کرنے کے لئے لنگر خانے قائم کئے جائے۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے ثانیہ نشتر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کریں اور کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو درپیش تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے یقین دہانی کرائی کہ احساس پروگرام کے حوالے سے چترال اپر اور لوئیر کے مسائل کو ہم ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے اور بہت جلد دنوں اضلاع کے تحصیلوں میں دفتر کے قیام عمل میں لائے جائینگے

ثانیہ نشتر نے مزید کہا چترال سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔ ۔ چیئرپرسن احساس پروگرام نے چترال کی وفد کو نئے سروے کرانے اور تمام منصوبوں میں چترال کو ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
Back to top button