اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخبریں

شعبہ بنکنک کے درخشاں ستارہ امیر ولی خان مدت ملازمت سے سبکدوش ہوگئے

 چترال (نمائندہ ؛ چمرکھن ) شرافت و طمانیت کا امتزاج اور دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک میں بطور مینیجر فنانشل لیٹریسی پروگرام خدمات سر انجام دینے والا ہردلعزیز شخصیت امیر ولی صاحب بیس سال تک دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے ساتھ مختلف انتظامی عہدوں پر وابستہ رہنے کے بعد مدت ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔

20 جنوری 1962 کو مستوج میں آنکھ کھولنے والا امیر ولی نے میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول مستوج سے پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ کامرس کالج چترال سے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی اور ایم کام کی اعلیٰ تعلیم قائد اعظم کامرس کالج جامعہ پشاور سے حاصل کیں۔

1989 میں چترال ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام (سی اے ڈی پی) بطور اکاؤنٹنٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. 1996 میں اے آر ایس پی چترال میں بطور کریڈٹ آفیسر ملازمت اختیار کی پھر ریجینل مینجر کریڈٹ اینڈ سیونگ بن گئے۔ 

سال 2002 میں دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے قیام پر آپ برانچ مینجر سے بینکنگ کیریئر کا آغاز کیا۔ بیس سال کی مدت ملازمت ترقی پاتے ہوئے روز مینیجر فنانشل لیٹریسی پروگرام ریٹائرڈ ہوگئے۔ 

گزشتہ روز چترال میں رخصتی کے دن ان کے اعزاز میں ایک سادہ و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دفتر میں موجود تمام افسران /اسٹاف کے علاوہ مدت ملازمت سے سبکدوش افسران نے بھی شرکت کیں۔

تقریب میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد مستقبل کےلئے نیک دعاؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا

Advertisement
Back to top button