خبریںکاروباری دنیا

عدالت نے بی جان ہوٹل کی تعمیرات کو روک دیا۔

چترال(بشیرحسین آزاد)چترال کے مقامی عدالت نے فائیو سٹاربی جان ہوٹل کی تعمیر کے سلسلے میں اہالیان گانکورینی کی جانب سے دائر کردہ دعویٰ میں عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اہالیان گانکورینی کی Right of Privacy کومتاثر کرکے تعمیرات کوروکنے کا حکم صادر کیا۔
اہالیان گانکورینی نے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ بی بی جان ہوٹل کی تعمیرات کے دوران اور اس کے بعدکھڑکیاں مدعیان /اہالیان گانکورینی کے گھروں کی طرف نکالنا یاکسی بھی طورپر اہالیان گانکورینی کےPrivacyکو متاثر کرنا غیرقانونی ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کے خواتین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ چکے ہیں اور موقع پر بھاری مشینری بھی کام کررہی ہے اور مدعیان کے گھروں کے لیے پردے کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔عدالت نے دائر کردہ درخواست منظور کراتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مدعیان کے پردے کا بندوبست کیے بغیر تعمیرات کو14دن کے لیے روک دیا ہے۔اہالیان گانکورینی کی طرف سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چترال ساجد اللہ ایڈوکیٹ بطور وکیل پیش ہوئے۔

Advertisement
Back to top button