تعلیمخبریں

کیا ایٹا (ETEA) کے ٹیسٹ سنٹرز چترال میں ہونگے؟

ظہور الحق دانش

چترال میں سردی اور برفباری کا موسم ہے۔ ساتھ ساتھ سردیوں سے ابدی طور پر منسلک اساتذہ بھرتیوں کے ٹیسٹ آنے والے ہیں۔ چترال جیسے تعلیم پسند علاقے سے کئی ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین امیدوار اِن ٹیسٹوں میں حصہ لیں گے۔ 

اب سوال یہ ہے کہ کیا ان ٹیسٹوں کے لیے چترال میں امتحانی مراکز کا بندوبست ہو چکا ہے؟ 

اگر نہیں ہوا تو اب بھی وقت ہے کہ ہمارے سیاسی نمائندے، میڈیا اور عوامی حلقے دیر ہونے سے پہلے اس مطالبے کو مقتدر اداروں تک پہنچائیں اور چترال میں ایٹا کے امتحانی مراکز کے انتظام کو یقینی بنائیں۔ 

یاد رہے اساتذہ بھرتیوں کے یہی ٹیسٹ پہلے این ٹی ایس کی نگرانی میں ہوتے تھے، جن کے امتحانی مراکز چترال میں موجود تھے، جس سے ہزاروں کی تعداد میں غریب مرد و خواتین امیدوار با آسانی مقابلے میں شامل ہو سکتے تھے۔ اب اگر چترال میں ایٹا کے امتحانی مراکز کا بندوبست نہ کیا گیا تو ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین امیدوار معاشی تنگدستی اور ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔ 

ناموافق جغرافیائی اور موسمی حالات کے پیش نظر چترال کے تعلیم پسند لوگوں سے انصاف کا معاملہ کیا جائے۔ ایٹا، پبلک سروس کمیشن اور دوسرے ایسے ٹیسٹوں کے مراکز چترال میں کھولے جائیں۔ اب نہیں تو کب؟ تحریک انصاف کی حکومت نہیں تو اور کون؟ 

Advertisement
Back to top button