اپر چترالتعلیمٹیکنالوجیچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہموڑکھو

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول وریجون اپر چترال نے برٹش کونسل کے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ (آئی ایس اے) اپنے نام کرنے میں کامیاب

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وریجون کے ایک عہدیدار نے چمرکھن کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برٹش کونسل کے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کا مقصد اسکولوں کے درس و تدریس کے عمل میں بین الاقوامی معیار متعارف کروانا، اقوامِ متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیویلوپمنٹ گولز کے بارے میں کمیونٹی اور تعلیمی اداروں کی سطح تک آگاہی فراہم کرنا اوراسکول کی غیر نصابی سرگرمیوں میں دوسرے بین الاقوامی اسکولوں کو شریک کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برٹش کونسل کی طرف سے اس ایوارڈ کیلئے اکیس سرگرمیوں کا ایک ٹاسک ملا تھا جسے مذکورہ اسکول ایک سال کے اندر پورا کرکے ایوارڈ کیلئے فتح یاب قرار پائے۔

واضح رہے اس مقابلے خیبر پختونخوا سے 480 اسکول مد مقابل تھے جبکہ 26 اسکول برٹش کونسل کا ایوارڈ جیت لیے۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول وریجوں کی طالبات نے بین الاقوامی سطح پر مصر، بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ مختلف نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش کونسل سے تصدیق شدہ انٹرنیشنل سکول ایوارڈ 2021ء اپنے نام کر لیا۔ جو پرنسپل مس فرخندہ جبین کی قائدانہ صلاحیتوں اور آئی ایس اے کے کوآرڈینیٹر سیدہ حسین اور نابیلا نادر و طالبات کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس بابت میں آج پشاور میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اساتذہ و طالبات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک دی۔


گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول وریجون برٹش کونسل کی طرف سے بین الاقوامی اسکول قرار پا چکی ہے اب اپنی سرٹیفیکیٹس پر برٹش کونسل کی شناختی علامت استعمال کرسکیں گے اور انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کا جھنڈا اسکول پر لہرانے کے اہل قرار پا گے۔

۔۔۔

Advertisement
Back to top button