اپر چترالتورکھوخبریںسفر کہانیکھیلموڑکھو

تریچمیر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے حکومت خیبر پختونخوا سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ صاحب عالم

 

 ملک بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن آج 11دسمبر بروز ہفتہ کو منایا گیا ۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، این جی اوز وغیرہ کے زیر اہتمام واکس، خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

چترال ٹاؤن حال میں بھی پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا۔جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

چمرکھن ڈاٹ کام سے چترال سے معروف ٹورسٹ گائیڈ صاحب عالم صاحب نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے پہاڑوں کی اہمیت و افادیت سمیت دیگر متعلقہ امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سلسلہ کوہ ہندوکش شمالی پاکستان اور افغانستان کا اہم پہاڑی سلسلہ ہے۔

 ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی ترچ میر چترال میں ہے۔ اس کی بلندی 7 ہزار 7 سو 8 میٹر ہے

ہماری خوشں قسمتی ہے تریچ میر کا شمار دنیا کے بڑی چوٹیاں میں ہوتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے چترال میں کوہ پیمائی کی روایت شروع سے نہیں ہے۔ حکومت اور مقامی لوگوں کی عدم توجہ کی سے کوہ پیما چترال کا رخ نہیں کرتے ہیں۔ حالانکہ دنیائے کوہ پیمائی میں تریچ میر کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ 

 حکومت کو چاہئے سہولیات دیکر سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تریچمیر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

پہاڑ دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا بھر کی جنگلی حیات، جنگل اور نیشنل پارک کا 56 فیصد حصہ پہاڑوں میں واقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا جبکہ دنیا کی نصف آبادی غذا اور پینے کے صاف پانی کے لیے پہاڑوں کی محتاج ہے۔انہوں نے مزید کہا چترال میں ملک کے دیگر علاقوں خصوصاً گلگت بلتستان کی نسبت کوہ پیمائی بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جہاں کوہ پیمائی نہیں ہوگی وہاں پہاڑوں کی کیا دیکھبال ہوگی ۔ انہوں نے کہا موسمیاتی تغیر یعنی کلائمٹ چینج کا سب سے پہلا اثر پہاڑی علاقوں پر ظاہر ہوتا ہے۔جبکہ کلائمٹ چینج کے باعث برفانی پہاڑ یعنی گلیشیئرز بہت تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا یہ خوش آئند بات حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔ حکومت خیبر پختونخوا کو چاہئیے تریچمیر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرین ۔ 

Advertisement
Back to top button