اپر چترالسماجیمستوج

بروغل نیشنل پارک کو تباہی سے بچا کر اسے فائلوں سے نکال کر حقیقت کی دنیا میں لایا جائے۔ شہزادہ اسکندر الملک

چترال( بشیرحسین آزاد ) بروغل ولیچ کنزرویشن کمیٹی کے صدر سابق تحصیل ناظم مستوج اور پولو کے مایہ نازپلئیرشہزادہ سکندر الملک نے vcc بروغل کے دیگر ارکان اکرام علی شاہ،تاج علی بیگ۔قدم علی،دولت بیگ اور گل نادر کے ہمراہ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی’ خیبر پختونخوا محمود خان سے اپیل کی ہےکہ انتہائی اہمیت کے حامل بروغل نیشنل پارک کو تباہی سے بچا کر اسے فائلوں سے نکال کر حقیقت کی دنیا میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ2010 میں بروغل نیشنل پارک کا قیام عمل میں لایا گیامقامی کمونٹی کو vcc بنانے کی تجویز دی گئی مگر vcc سے مشاورت اوران کو اعتماد میں لئے بغیر 12 دیہات پرمشتمل علاقہ اور مقامی آبادی کے شاملات کو بروغل نیشنل پارک کے کور زون میں شامل کیا گیا ہے۔

جس کا مقامی کمونٹی کو دو طرح کے نقصانات ہو رہے ہیں،لوگ مال مویشی نہیں پال سکیں گے جس پر ان کے زندگی کا دارومدار ہے۔جبکہ کور زون میں ٹرافی ہنٹنگ کا لائسینس بھی جاری نہیں ہوگا جو مقامی کمیونٹی کا حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بروغل نیشنل پارک کا منجمنٹ پلان اسلام آباد میں بیٹھ کر زمینی حقائق سے ناواقف لوگوں نے بنایا ہےجو بروغل جیسے حساس علاقے سے مطابقت نہیں رکھتااور مقامی کمیونٹی گیارا سال گزرنے کے باوجود بھی فوائد سے محروم رہا۔اور علاقہ میں اب تک کوئی واچر بھی نہیں جس کی وجہ سے قیمتی جانوروں کی نسل کوخطرات لاحق ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے علاقے میں مقامی واچرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل عرصے تک جدوجہد کی اور ہر وہ دروازہ کھٹکٹایا مگرابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ محکمے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ ہمارے ٹرم اینڈ کنڈیشن پر عمل درامد نہ ہوا تو ہم بروغل نیشنل پارک میں موجود وائلڈ لائف اور قیمتی آئی بیکس کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے اور نہ اس قسم کے پارک کو ہم ماننے کے لئے تیار ہیں.

یاد رہے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے مقامی آبادی کو کسی قسم کی مراعات نہیں دی پارک کی ساری ملازمتیں باہر کے لوگوں کو دی گئیں اگر اعلیٰ حکام نے نوٹس نہیں لیا تو پارک منسوخ ہوجائیگا

Advertisement
Back to top button