اپر چترالتورکھوخبریں

استارو پل میں کام مکمل آئندہ دنوں میں آمدو رفت کے لیے کھول دیا جائے گا

اپر چترال ( نمایندہ چمرکھن ) گذشتہ ڈیڑھ سال سے تورکھو اور یونین کونسل موڑکہو خصوصا تریچ یونین کونسل کے لوگ استارو پل ٹوٹ جانے سے انتہائی سفری مشکلات سے دوچار تھے ۔ تاہم حالیہ سال اس پر کام آغاز کیا گیا ۔ اور اب اس پل کا تعمیری کام آخری مرحلےمیں داخل ہونے پر عوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اسے دیر آید درست آید کے مصداق قرار دیا ہے ۔

استاروپل ایک حادثے میں ٹوٹ جانے کے بعد لوگوں کو آمدورفت کی شدید مشکلات درپیش تھیں ۔ مریضوں ، طلبہ اور عام مسافروں کیلیے تکلیف کے علاوہ اشیاء و خوردونوش کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی ۔ اور اس پل کی وجہ سے سامان پر اضافی کرایہ بھی صارفین کو برداشت کرنا پڑتا تھا ۔ جبکہ پل ٹوٹ جانے کے بعد جو متبادل سڑک تعمیر کیا گیا تھا ۔

وہ بھی سفر کیلئے انتہائی خطرناک تھا ۔ اب متاثرہ پل کی جگہے پر نیا آر سی سی پل تعمیر ہو چکی ہے ۔ اور پل پر کنکریٹ کا کام پیر کے روز مکمل ہوا ۔ جس میں مقامی عمائدین اور لوگوں نے بھی رضاکارانہ طور پر کنسٹرکشن کمپنی کی بھر پور مدد کی ۔ جس میں خصوصی طور پر سنئیر نائب امیر جے یو آئی فتح الرحمن ، ضلعی سالار حافظ الرحمن ، سابق ناظم تورکہو عبد القیوم بیگ اور حسین زرین قابل ذکر ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فتح الرحمن نے کہا ۔ کہ پل کی تعمیر سے تورکہو اور یو سی تریچ کا اہم مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ جس کا لوگ شدت سے انتظار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا  کہ پیر کے دن کنکریٹ کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ تاہم کیورنگ اور دیگر معمولی نوعیت کے کاموں کی انجام دہی کے بعد پل آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ گو کہ یہ کنسٹرکشن کمپنی کا کام ہے۔

لیکن عوام تورکھو یوسی تریچ عماٸدین علاقہ نے رضاکارانہ طور پر کنسٹرکشن کمپنی کیساتھ ملکر کنکریٹ کا کام انجام دیا ۔ انہوں نے سردیوں اور بارش و برفباری سے پہلے پل کا کام انجام پانےپر خوشی کا اظہار کیا ۔

Advertisement
Back to top button