تعلیمٹیکنالوجیچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

چترالی طالبہ میں ایک اور درخشاں ستارہ، ریمشاہ علی !!

نارکویت(گرم چشمہ) چترال سے تعلق رکھنے والی ریمشاہ علی ولد محمد شاہ نے حال ہی میں ساوتھ ایسٹ یوروپین یونیورسٹی میسوڈینیہ (South East European University, Macedonia) میں انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئی ہیں ۔ جہاں وہ "کمپوٹر سائنس” میں گریجویشن کریں گی۔

ابتدائی اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے دوران بھی رشمہ علی ایک بہترین طالبہ رہی ہے، آرمی پبلک اسکول چترال سے میٹرک جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال سے ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) کرنے کے بعد اسکینس اسلام آباد سے سی اے کر رہی تھی۔

دوران تعلیم ساوتھ ایسٹ یوروپین یونیورسٹی میسوڈینیہ (South East European University, Macedonia) میں اسکالر شپ لے کر ایک اور سنگ میل عبور کر لی۔
واضح رہے ریمشاہ علی پاکستان کی تاریخ کی پہلی طالبہ ہے۔ جو اس یونیور سٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
چمرکھن ڈاٹ کام ریمشاہ علی کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

Advertisement
Back to top button