چترالیوں کی کامیابیخبریںشوبز

قشقارئین بینڈ کا نیا گانا ” زندگی” چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی

(چمرکھن انٹرٹینمنٹ )چترال کے معروف قشقارئین بینڈ نے چترال کے نوجوان معروف شاعر فیضان علی فیضان  کا لکھا ہوا گانا ” زندگی‘ ریلیز کردیا ہے۔ جس کا قشقارئین بینڈ کے مداحوں کو بہت بے چینی سے انتظار تھا۔ ، میوزک حلقوں میں گانے کی دھوم مچ گئی ہے۔

گانا "زندگی” نیاز کی خوبصورت آواز ، میر سلیم رباب ، محمد نوید گیتار ، نوید ستار اور زیشان اس گانے میں ڈھول بجا رہے ہیں ۔

گانے کو چترال ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کی خوبصورت مقامات میں عکس بند کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دنیا بھر میں چترال کے خوبصورت مقامات کو بھی اجاگر کیا جائے۔


قشقارئین بینڈ کے گانے کو ایک گھنٹے کے اندر اب تک یوٹیوب میں تین ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ اس گانے پر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قشقارئین بینڈ نےاس قبل بھی اسی طرح خطاب الدین واصف اور  انور ولی خان  کے گانے ’بس نو کوروم اور کہانی وا سف ” ریلیز کر چکے ہیں جو ابتک مداحوں نے  ہزاروں کی تعداد میں  دیکھ چکے ہیں۔

Advertisement
Back to top button