خبریںسیاست

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات ۔صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں بالخصوص سیاحت کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں اور عوامی فلاح بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں بالخصوص سیاحت کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں اور عوامی فلاح بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صوبے میں ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان، جنگلات کے تحفظ کیلئے اقدامات اور صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے جاری منصوبوں کے علاوہ صحت کارڈ اسکیم کو مزید جامع بنانے سے متعلق امور پر پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع اپنی گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھا کر صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

Advertisement
Back to top button