اپر چترالٹیکنالوجیخبریں

معاون خصوصی برائے توانائی اور برقیات تاج محمد خان ترند اور معاون خصوصی براۓ اقلیتی امور جناب وذیر ذادہ کا ضلع چترال میں تکمیل شدہ تین مختلف چھوٹے پن بجلی گھروں کا باقاعدہ افتتاح

محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کی زیرنگرانی بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے پسماندہ علاقوں میں چھوٹے پن بجلی گھروں (منی مائیکروہائیڈل سٹیشن)کے تعمیراتی پروگرام کے تحت ضلع اپر چترال میں تکمیل شدہ تین چھوٹے پن بجلی گھروں کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیاہے جن سے ہزاروں گھرانوں کو بجلی کی سہولت دستیاب ہوئی ہے۔

ان منصوبوں کا افتتاح وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی تاج محمدخان ترند نے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری توانائی و برقیات سید امتیاز حسین شاہ اور چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان بھی موجود تھے۔ اپرچترال کے دورہ کے مو قع پرمختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی تاج محمد ترند نے کہا کہ چترال قدرت کے آبی وسائل سے مالامال ہے جہاں پانی کی نعمت سے سستی بجلی پیداکرنے کے بے پناہ وسائل موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کے وژن کے مطابق پہلے مرحلے میں بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے پسماندہ علاقوں میں 356چھوٹے پن بجلی منصوبوں میں سے باقی ماندہ بعض منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اورجلد ہی دوسرے مرحلے میں مزید672منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزکی تعمیرپر کام کا آغازہونے والاہے جو نہ صرف پسماندہ علاقوں میں تعلیم اورصحت کے شعبوں میں ترقی کا باعث بنیں گے بلکہ عوام کو ماحول دوست سستی بجلی بھی فراہم ہوگی۔

تاج محمد خان ترند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے 350 چھوٹے ڈیمز کا مطلب یہی 356 چھوٹے پن بجلی گھروں کا قیام تھا جس کو وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی حکومت نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے ان دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں سستی بجلی تو درکنار بجلی مہیا کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا جس کو پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عملی جامہ پہنایا۔ معاون خصوصی برائے توانائی و برقیات تاج محمد خان ترند کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چترال میں کل 54 چھوٹے پن بجلی گھروں کے منصوبے ہیں جن میں سے 47 بجلی گھر مکمل طور پر نہ صرف فنکشنل ہے بلکہ لوگوں کو لوڈ فری سستی بجلی مہیا کی جا رہی ہے۔

معاون خصوصی تاج محمدترند نے ضلع اپر چترال کے دورہ کے موقع پر 69میگاواٹ زیر تعمیر لاوی ہائیڈرو پاور کا بھی دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے لاوی پن بجلی منصوبے کے ذمہ داران کو منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کی۔

Advertisement
Back to top button