ٹیکنالوجیچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہ

محترمہ نگہت شاہ، حقیقی دختر چترال

محترمہ نگہت شاہ، حقیقی دختر چترال۔

 

کئی سال پہلے چترال سے امریکہ میں جاکر رہنے والی محترمہ نگہت شاہ کو حقیقی دختر چترال کا نام دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ سات سمندر پار جا کر معاشی طور پر مستحکم ہونے کے بعد محترمہ اپنے جائے پیدائش کی پسماندگی اور یہاں کے لوگوں کی کسمپرسی کو بھول نہیں گئیں۔ جب بھی موقع ملتا ہے وہ یہاں کے لوگوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنے میں پیش پیش ہوتی ہیں۔ کرونا وبا کے عروج میں چترال بھر میں مستحقین کےلئے راشن کی فراہمی میں پیش پیش رہیں، گردے کے مرض میں مبتلا اپنے چترالی بہن بھائیوں کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈائیلاسز کے جدید مشینیں نصب کروائی جس سے مستفید ہوتے ہوئے مریض اب کو ان دعائیں دے رہے ہیں۔ خودکشی کے حوالے سے ان کی آگاہی مہم کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ چترال میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی اور تشخیص کےلئے کینسر کیئر ہسپتال لاہور کے ماہرین کی زیر نگرانی چترال کے طول و عرض میں کیمپس کا انعقاد ان کی خدمات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اب الخدمت فاؤنڈیشن لوئر چترال کے ایمبولینس سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ایمبولینس گاڑیوں کی جدید خطوط پر مرمت کروا کر ان کے حوالے کر دیے۔
دور جدید میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل انکیوبیشن سنٹر کی باہمی اشتراک سے چترال یونیورسٹی میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ تین مہینے کی ٹریننگ میں  کروارہی ہیں۔
ہم بذریعہ سوشیل میڈیا پورے چترال کی جانب سے اپنی بہن کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Advertisement
Back to top button