خبریںسماجیلٹکوہلوئیر چترال

تھانہ لٹکوہ پولیس کی کارروائی ، ملزمان سے 5319 گرام افیون برآمد

لوئر چترال پولیس سرکل لٹکوہ ڈی ایس پی محمد شفیع شفا کی زیرنگرانی ایس ایج او تھانہ لٹکوہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمت اللہ کے قبضہ سے 5141 گرام جبکہ ملزم سیف الدین کے قبضے سے178 گرام افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لئے گئے ۔
زیر حراست ملزمان کا تعلق لٹکوہ کے دورافتادہ گاؤں گوبور ڈیعیڑی سے ہیں۔

چترال لوئیر پولیس نے تصاویر جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درآمد شدہ افیون تھیلے میں رکھی ہوئی ہیں۔ دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزم اپنے گھروں کو منشیات کا ٹھکانہ بنائے ہوئے ہیں اور وہاں وہ منشیات کا دھندا کررہے تھے ۔

ڈی ایس پی لٹکوہ محمد شفیع شفا صاحب چمرکھن ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈی پی او چترال ثونیہ شمروز خان کی ہدایات کے عین مطابق وادی لٹکوہ کے حدود میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کے جان مال اور آبرو کے تحفظ کی ضمانت کو یقینی بنایا جائے گا

Advertisement
Back to top button