تعلیمچترالیوں کی کامیابیخبریں

مہترچترال ایچ ایچ فاتح الملک علی ناصر نے ہزہائی نس سرناصر الملک یادگاری مقابلہ مضمون نویسی کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال(بشیر حسین آزاد)ہزہائی نس سرناصر الملک یادگاری مقابلہ مضمون نویسی کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے مہترچترال ایچ ایچ فاتح الملک علی ناصر کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق مقابلے کے لئے عنوان دیا گیاتھا ”جدید دور میں چترال کی ثقافت کا تحفظ“ اس موضوع پرمقابلہ مضمون نویسی کے شرکاء میں پہلا انعام75ہزار روپے گورنمنٹ کالج چترال کے امام لامم کوملا،دوسرا انعام40ہزار روپے چترال ماڈل کالج کی طالبہ منیبہ افضل نے حاصل کیا،تیسرا انعام 20ہزار روپے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طالب علم محمد عطاء الملک کے حصے میں آیا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول چمرکھن کے طالب علم کو اعزازی سند دی جائیگی۔اپنے پیغام میں مہتر چترال نے انعام حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمارا فخر ہیں آپ نے چترال میں محمد شکور غریب اور محمد سیر کے علمی ورثے کاقابل فخر پرچم اپنے ہاتھوں میں تھامے رکھا ہے۔تقسیم انعامات کی تقریب بہت جلدہوگی۔

Advertisement
Back to top button