خبریںسماجیلوئیر چترال

تھانہ شوغور پولیس کی کارروائی ، ملزم سے 17 لیٹر خام شراب برآمد

لوئر چترال پولیس سرکل گرم چشمہ ڈی ایس پی شفی شفا کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شوغور دل شاد پری کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شراب سمیت گرفتار کر کے ملز م کے قبضہ سے 17 لیٹر خام شراب برآمد کر لی ۔
زیر حراست ملزم کا تعلق مومی سے ہے۔

چترال لوئیر پولیس نے تصاویر جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درآمد شدہ شراب مٹکا میں رکھی ہوئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ شوغوردلشاد پری کے مطابق انکی تعیناتی سے تھانہ شوغور کے حدود میں منشیات کا دھندہ کرنے والوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔


دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزم اپنے گھر کو اپنا ٹھکانہ بنائے ہوئے ہیں اور وہاں وہ شراب کا دھندا کررہے تھے۔پولیس نے مصدقہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا۔ مومی کے رہائشی اکبر خان کے قبضے سے 17 لیٹر خام شراب کی دیگچی برآمد کر لی۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ شوغور محترمہ دلشاد پری ایک اور واقعے میں بشگرام کریم آباد کے رہائشی سے 22 بور لائسنس اسلحہ برآمد کرکے ملزم کے خلاف زیر دفعات15AA ، 506 اور 342 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شوغور چمرکھن ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈی پی او چترال ثونیہ شمروز خان اور ڈی ایس پی گرم چشمہ محمد شفیع شفا کی ہدایات کے عین مطابق تھانہ شوغور کے حدود میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کے جان مال اور آبرو کے تحفظ کی ضمانت کو یقینی بنایا جائے گا

Advertisement
Back to top button