اپر چترالخبریںسماجیگلگت بلتستانلاسپورمستوج

تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان اور چترال کی ترقی کے لئے سنجیدہ دیرپا اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی چمرکھن سے گفتگو۔

ایکسپریس وے کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے چمرکھن گروپ کے سی ای او شجاعت علی بہادر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان اور چترال کی ترقی و خوشحالی کے لئے مثالی دیرپا اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جس کی واضح مثال چترال گلگت ایکسپریس وے کی تعمیر ہے۔ چترال ایکسپریس وے چترال اور گلگت بلتستان میں خوشحالی کا نیا دور لے کر آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا گلگت چترال ایکسپریس وے منصوبے کا ٹینڈر پروسیس مکمل ہوگیا ۔پاکستان کی معروف نجی تعمیراتی کمپنی رستم ایسوسی ایٹس ڈائنامک کنسٹریکشن کمپنی نے ٹینڈر حاصل کرلیا 50 ارب کے تاریخی منصوبے پر رواں ماہ کام کا آغاز کیا جائے گا منصوبہ کو تین سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا سیکشن گلگت سے گاہکوچ،دوسرا سیکشن گا ہکوچ سے گوپس اور تیسرا سیکشن گوپس سے چترال تک محیط ہوگا۔منصوبے کی تعمیر کیلئے ڈھائی سال لگ جائینگے ۔غذر چترال روڈ کی تعمیر کے بعد گلگت بلتستان کے لوگوں کو کے۔ کے۔ ایچ کے متبادل کے طور پر ایک محفوظ شاہراہ میسر آسکے گی جبکہ شاہراہ کی تعمیر کے بعد ضلع غذر میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

سیاحوں کی چترال و گلگت بلتستان میں عدم دلچسپی کی وجہ سڑکوں کی مخدوش حالت ہے۔ ایکسپریس وے بننے کے بعد ہمارے فیسٹولز بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

Advertisement
Back to top button