اپر چترالتعلیمخبریں

اینٹی کرپشن ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں تقریری مقابلے کا انعقاد

بونی (ذاکر زخمی ) اینٹی کرپشن ویک کے سلسلے میں تحصیل لیول مقابلوں کے بعد آج ڈسٹرکٹ لیول پر مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں کیا گیا۔ جہاں تحصیل لیول پر مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔ اس پروگرام کا مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج تھا جبکہ صدر محفل محمود غزنوی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال تھے۔

پروگرام میں محکمہ تعلیم میل فیمل اپر چترال کے افیسران، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔

جیتنے والے طلباء و طالبات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔۔

1۔انگلش تقریر ذوہیب الرحمن GHS موزگول۔۔

2. اردو تقریر کبری خلیل GHSS وریجون۔۔

3. انگلش مضمون نویسی ثنارضا GHS بونی۔۔

4.اردو مضمون نویسی آفاق احمد GHS بونی۔

5. پوسٹر مقابلہ کمال اکبر GGMS چرون۔۔ کامیاب طلباء و طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔

مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں کامیاب امیدوارں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی کو حراج تحسین پیش کیا اور کامیاب امیدواروں کواگلے مرحلے میں کامیابی کے لئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کئے۔

Advertisement
Back to top button