اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہشوبزگلگت بلتستان

پاکستان کی ننھی ڈرامہ اور فلم اسٹار تحریم علی حمید کا دورہ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ہنزہ اور طالبات سے ملاقات

ہنزہ (نمائندہ چمرکھن) چترال سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اسٹار تحریم علی حمید نے گزشتہ دنوں آغا خان ہائیر سکینڈری سکول ہنزہ کا دورہ کیا ۔ یہاں کی مستقل کی درخشاں ستاروں سے نشست اور گفتگو کے بعد کھیل کود میں بھی حصہ لیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے مشہور ڈراموں ، ” نیلی زندہ ہے ” اور ” ہم کہاں کے سچے تھے ” کی ننھی ایکٹرس تحریم علی حمید جو کہ ایک نئی بننے والی پاکستانی فلم ” برزخ ” کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ ایک مہینے سے ہنزہ میں مقیم ہے ، نے گزشتہ دنوں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ہنزہ کا دورہ کیا اور یہاں کی طالبات سے ملاقات کی اور آغاخان ہاسٹل میں بچیوں کے ساتھ لنچ کرنے کے بعد طالبات کی طرف سے کیے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آغا خان سکول کراچی کی دوسری جماعت کی طالبہ ہیں ۔ ڈراموں میں کام اور ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں کام مشکل ضرور ہے لیکن دلچسپ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سکول کے جماعتی کام اور سکول سے متعلق گھر کے کام کو تر جیحی بنیادوں پر انجام دیتی ہیں باقی ماندہ وقت ڈراموں کے مسودوں کو یاد کرنے اور کھیل کود میں گزارتی ہیں ۔ وہ اپنے سکول کی قابل طالبات میں شمار ہوتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اِن دنوں اگرچہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ہنزہ میں ہیں لیکن اپنی پڑھائی آن لائن جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے سکول کے اساتذہ اُن کی صلاحیتوں کی دل کھول کر تعریف کرتے ہیں اور شوٹنگ کےلئے کہیں جانا ہو تو بذریعہ انٹر نٹ اُن کے ساتھ آن لائن تدریسی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں ۔

طالبات کے اس سوال پر کہ اگر آن لائن پڑھائی کسی وجہ سے جاری نہ رہی یا سکول کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی اجازت نہ ملی تو کیا وہ دوسرا راستہ اختیار کریں گی؟ انہوں نے کہا ” میں تعلیم کو زندگی کی کسی اور نعمت پر کبھی بھی ترجیح نہیں دوں گی ” اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہائیر سیکنڈری تک آغا خان ایجوکیشن کے کسی ادارے سے پڑھیں گی کیوں کہ ان سکولوں میں طلبہ کی مخفی صلاحیتوں اجاگر کیا جاتا ہے اس کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے فیشن اور ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کریں گی اور ڈارموں میں اپنی ایکٹنگ جاری رکھیں گی ۔

اس موقعے پر انہوں نے آغا خان ہائیر سکینڈری سکول کی پرنسپل ، وائس پرنسپل اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی ۔

Advertisement
Back to top button