اپر چترالپولوکھیل

صدر چترال پولو ایسوسی ایشن چترال لوئر/ اَپر شہزادہ اسکندر الملک کا ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور اہلیان بونی کو چترال نیشنل فری سٹائل پولو ٹورنامنٹ کی شاندار میزبانی کرنے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

چترال نیشنل فری سٹائل پولو کپ ٹورنامنٹ بونی اَپر چترال اپنے تمام تر رنگینئوں،رعنائیوں اور اپنے اندر موجود تمام جوش ،جذبوں،شوق ،لگن اور ولولوں کو اپنے ساتھ سمیٹ کر کل مورخہ 28 اکتوبر 2021 کو اختتام پذیر ہوا۔فاتح ٹیم کو بہت بہت مبارک باد اور رنراَپ ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر شاباش۔ایونٹ اپنے آغاز سے لیکر آخری دن تک بلاشبہ مثالی اور یاد گار ایونٹ رہا۔اس مثالی اور یادگار ایونٹ کی کامیاب انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر اَپر چترال اپنی پوری ایڈمنسٹریشن ٹیم کے ساتھ خصوصی خراجِ تحسین اور داد کے مستحق ہیں، بونی چترال اَپر میں عرصہ سولہ سال بعد ایسی کامیاب اور باوقار ٹورنامنٹ کراکے ڈی سی اَپر چترال نے نہ صرف پولو کمیونٹی بلکہ پوری چترالی عوام کا دل جیت لیا جس کے لئے چترال پولو ایسوسی ایشن کے جملہ اراکین اور پولو کمیونٹی چترال لوئر/اَپر اپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔ گلگت بلتستان سے آئے ہوئے یاسین کے ہمارے مہمان ٹیم دونوں نے اس ایونٹ میں بہترین کھیل کھیل کر ہمارے ٹورنامنٹ کو مذید خوبصورت اور دیدنی بنائے اور نامساعد حالات ، فاصلے کی دوری اور راستے کی دشواری کے باوجود ہماری مختصر دعوت پر اپنے شرکت کو یقینی بنا کر زندگی بھر کے لئے ہمارے محسن ٹھرے۔اور ہم زندگی بھر آپ کے شکر گزار رہیں گے۔اس سارے معاملے میں، میں اگر بونی کے خوددار ، مہمان نواز اور اپنےثقافت و روایات سے والہانہ محبت رکھنےوالے عوام کا زکر نہ کروں تو یقیناً یہ شدید بُخل ہی کے زمرے میں آجائے گا،بلاشبہ اپ سب زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے سہی مستحق ہیں، بونی میں ہوٹلوں ، گیسٹ ہاؤسس، ریسٹ ہاؤسس کی بہتات کے باوجود اپ لوگوں نے گلگت سے آئے ہوئے اپنے مہمانوں، لوئر چترال کے دروش،انجگان اور چترال خاض سے آئے ہوئے اپنے مہمانوں کو اپنے اپنے گھروں میں اپنا مہمان بناکر ٹہرایا،انکی خدمت کی ان کو پیار دیا ،انکے گھوڑوں کا ان سے بڑھ کر خیال رکھا،میدان میں انکے ساتھ مقابلہ ہونے کے باوجود اپنے کھلاڑیوں سے زیادہ انکی حوصلہ افزائی کی ۔ ان سب عنایت و اکرام کے لئے چترال پولو ایسو سی ایشن اپ سب کا بھی ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔میں بحیثیت صدر پولو ایسوسی ایشن چترال اپنے کابینہ کے اراکین نائب صدر جمیل احمد اور جنرل سیکرٹری معیزالدین بہرام ایڈوکیٹ کا، جیوری ممبرز صاحبان کا شکریہ ادا کرنا ضروری اور لازمی سمجھتا ہوں جنہوں نے میری بہترین معاونت کی۔۔آخر میں اپ سب کا ، پولو شائیقین کا باھر سے آئے ہوئے ھمارے مہمانوں کا کہ جن کے دم سے اس ٹورنامنٹ کو چار چاند لگ گئے، ایک دفعہ پھر بہت بہت شکریہ۔۔۔

Advertisement
Back to top button