خبریںسیاستلوئیر چترال

مولانا عبدالاکبر چترالی کی زیر صدارت گورنر کاٹیج میں چترال میں آل پارٹی اجلاس۔

چترال نمائندہ (چمرکھن)چترال مولانا عبد الا کبر چترالی کی زیر  صدارت میں گورنر کاٹج چترال میں آل پارٹیز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے چترال مو لانا ہدایت الر حمان ,وجیہ الدین جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی چترال،ایڈوکیٹ کوثر پی ایم ایل این ، عباد الرحمان نائب صدر اے این پی، قاضی نسیم سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی،امیر علی پی ٹی آئی ،میر دولہ خان نائب صدر پی پی پی ،مولانا جمشید احمد نائب امیر جے آئی ،فضل ربی جان اور رحمت الہی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں چترال میں سوختی لکڑی /شاہ بلوط اور دیار عمارتی لکڑی کے پرمٹ کے بارے میں غور کیا گیا اور آخر میں متفقہ طور پر درج ذیل قرار داد منظور کیا گیا۔
1۔ سردیوں کی آمد کی وجہ سے چترال میں سوختی لکڑی ناپید ہوچکی ہے جسکی بنیادی وجہ محکمہ جنگلات کی طرف سے جنگلاتی علاقوں میں سالوں سے پڑے ملبے کو اٹھانے پر پابندی لگانا ہے اور ڈی ایف او فارسٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح ماضی میں ہوتا ارہا ہے اسی طرح مارکیٹ کو لکڑیوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے اور
اور محکمہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ فی الفور جنگلاتی علاقوں میں پڑے ملبوں کو اٹھانے کا حکم دے تاکہ آمدہ سردیوں میں لوگوں کو تکلیف اٹھانا نہ پڑے۔۔

آل پارٹیز میں محکمہ فارسٹ کی اس موقف سے اتفاق نہیں کیا گیا کہ سوختی لکڑیوں کی آڑ میں غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑیوں کو شامل کر کے لایا جا رہا ہے اور کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر لکڑیوں کی ترسیل کو روکنا ادارے کا کام ہے تاہم اس بہانے عوام کو متاثر کرنا اور تکلیف پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے

Advertisement
Back to top button