خبریںسیاستلوئیر چترال

وزیر زادہ ، عبدالاطیف اور سرتاج احمد کی سازش کیوجہ سے مجھے اور میری کابینہ کو اس پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ صدر پی ٹی آئی چترال لوئیر سجاد احمد

چترال ( محکم الدین ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سجاد احمد جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل ، صدر تحصیل دروش ارشاد عالم مکرر، جنرل سیکرٹری سب ڈویژن دروش بہرام سید ، سنئیر وائس پریزیڈنٹ محمود بیگ ، سنئیر نائب صدر تحصیل چترال حیات الرحمن ، رہنما مہتاب ضیاب وحاجی عبدالرحمن کو وزیر اعلی کے پروگرام میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ۔ جو وزیر اعلی کے دورے کے انتظامات کے بعد دروش سے چترال آرہےتھے ۔ کہ راستےمیں پولیس نے انہیں روک لیا ۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر سجاد احمد نے کہا ۔ کہ یہ عجیب بات ہے۔ کہ میری پارٹی کی حکومت ہے ۔ اور میرےصوبے کے وزیر اعلی چترال آرہے ہیں ۔ لیکن مجھے اور میری کابینہ کو اس کے پروگرام میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ در اصل یہ معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ ، چیمبر کے سرتاج احمد خان اور عبد اللطیف کی سازش ہے ۔ جو ہمیں وزیر اعلی سے ملنے نہیں دے رہے۔ تاکہ ہم ان کے ناقص کارکردگی اور ان کی وجہ سے پارٹی کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر اعلی کو آگاہ نہ کر یں۔ اور ان کا امیج برقراررہے ۔ لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر زادہ اور سرتاج احمدخان ہوا کے گھوڑے پر سوارہیں ۔ اورکسی کی بات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ ۔ وزیر زادہ لابی بن چکے ہیں ۔ پارٹی کو تباہ کرنے پر تلےہوئے ہیں ۔ اس لئے ہمارے راستےروک رہے ہیں ۔ درین اثنا پولیس زرائع نے کہا ہے ۔ کہ انتظامیہ کی طرف سے ارشادمکرر اور اظہار دستگیر کو وزیر اعلی کےپروگرام سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہم نے صدر سجاد اور ان کی کابینہ کو وزیر اعلی کے پروگرام میں جانے سے نہیں روکا ۔ وہ اپنی مرضی سے ارشاد مکرر سے یکجہتی کرتےہوئےرکےہوئےہیں ۔ پولیس نے ان کا راستہ نہیں روکا ہے ۔ پولیس پر ان کا الزام بے بنیاد ہے۔

Advertisement
Back to top button