اپر چترالخبریںمستوج

مستوج میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جان بحق ملزم کارگین کے مقام سے گرفتار۔

 مستوج گازان ڈوک کے مقام پر مین روڈ میں آج علی الصبح ایک دلخراش حادثہ رونما ہوا ہے، مستوج تھانہ کے حدود میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،دلخراش حادثے میں دونوں سواری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا یہ منظر دیکھ کر لوگ دہل گئے، واقعے کے فوری بعد مقامی لوگ اور پولیس جائے حادثے پر پہنچی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ایک پولیس اہلکار مبارک خان کا تعلق مستوج توق سے تھا دوسرا شخص کا نام عبدالجہاں ساکنہ لاسپور سے بتائے جا رہے ہیں ۔ 

ذرائع کے مطابق ڈرائیور نیت ولی موٹر سائیکل سوار پولیس مبارک خان اور عبدالجہاں کو ٹکر مار کر فرار ہوگئے تھے 

مستوج پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کو کارگین کے مقام پر پکڑ کر اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔  

Advertisement
Back to top button