اپر چترالسماجیسیاست

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی متوقع دورہ اپر چترال کے حوالے دفتر ڈپٹی کمشنر چترال اپر میں آل پارٹیز اجلاس

 بونی (ذاکر زخمی )ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی سربراہی میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی متوقع دورہ اپر چترال اور استقبال کی تیاریوں کو ختمی شکل دینے کے لیے آل پارٹیز اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام پارٹیوں کے نمائیندوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صاحب کا دورہ اپر چترال 27 اکتوبر کو متوقع ہے ۔جو وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد یہ تیسرا دورہ اپر چترال ہوگا۔

اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موصوف کو علاقے کے ساتھ گہری دلچسپی ہے۔شراکا میٹنگ متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ وزیر اعلیٰ ہمارے معزز مہمان ہیں اور ہم اپنے معزز مہمان کو تمامتر وابستگیوں سےبالا تر ہوکر پر تپاک استقبال کرینگے جو کہ ہمارے روایتی تہذیب اور تمدن کا حصہ ہے وزیر اعلی کسی ایک پارٹی کی نہیں ہم سب کے لیے قابل احترام ہے اس لیے فرص بنتا ہے کہ اپنے معزز مہمان کا استقبال شایان شان طریقے سے کرینگے۔

شراکا کا کہنا تھا وزیرِ اعلیٰ صاحب دو بار پہلے علاقہ کا دورہ کرچکے ہیں جو ان کاچترال کی عوام سے محبت ہے۔ لیکن اس وقت عوام کو وزیر اعلیٰ تک پہنچنے اور ان کا استقبال کرنے کا موقعہ نہ دیا گیا۔جو کہ انتظامی کمزوری تھی وزیر اعلیٰ عوام سے ملنے آتا ہے اور اسے عوام سے دور رکھنا سمجھ سے بالاتر تھی۔

میٹنگ کے شراکا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپر چترال کے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ آپ مختصر وقت میں عوام کا اعتماد ہر لحاظ بحال کردیا جو کہ خوش ائیند ہے۔

Advertisement
Back to top button