خبریںخواتین کا صفحہلٹکوہ

ایس ایچ او تھانہ شوغور محترمہ دلشاد پری نے مومی آرکاری میں لیٹریسی سینٹر کا افتتاح کیا۔

مومی آرکاری (نمائندہ چمرکھن ) پاکستان ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مالی معاونت اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کی جانب مومی آرکاری میں لیٹریسی سینٹر کا افتتاح تھانہ شوغور کے ایس ایچ او محترمہ دلشاد پری نے کیا۔ 

لیٹریسی سینٹر کا بنیادی مقصد ان خواتین کیلئے موقع فراہم کرنا ہے جو تعلیم حاصل کرنے کی سہولت سے محروم رہے ہیں- پروگرام میں شغور تھانہ کی ایس ایچ او سیدہ دلشاد پری ، این سی ایچ ڈی چترال کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمدافضل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شریف حسین ، فیلڈ سٹاف، کمیونٹی کے مرد اور خواتین ممبران کثیر تعداد میں شرکت کی-

 پروگرام کے آغاز میں تعلیم بالغان سینٹر برائے خواتین کے اغراض و مقاصد ، کمیٹی ممبران, ٹیچرز اور لرنرز کی ذمہ داریاں وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی-ڈپٹی ڈائریکٹر نے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی ایچ ڈی نے پی ایچ ڈی ایف کے تعاون سے پورے ملک میں مذکورہ پروگرام کا آغاز کیا ہے- اس لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے- 

مہمان خصوصی ایس ۔ایچ ۔او دلشاد پری نے لٹریسی سنٹر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوۓ کہا کہ خواتین اگر ایسے کار خیر میں مصروف رہیں گے تو ذہنی دباٶ اور وسوسوں کا شکار نہی ہونگے۔غیبت اور حسد معاشرے سے ختم ہونگے۔کیونکہ ایک عورت اگر تعلیم یافتہ بن جاۓ تو پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوگا۔ایک ذہن شیطان کا اماہ جگاہ ہوتا ہے۔ مگر جب انسان مصروف رہے تو براٸیاں دل میں جنم نہیں لیں گے۔

جس سے معاشرتی تخریبی کاموں سے ہٹ کر تعمیری کاموں کی طرح جاۓ گا۔اور معاشرے سے بےراہ روی ختم ہو جائے گی۔اور ذہنی تناٶ ، ڈیپریشن اور گھریلو جھگڑے جو خودکشی کا سبب بنتے ہیں وہ خواتین میں تعلیم کی وجہ سے شعور پیدا کرنے سے کم ہوگی۔

Advertisement
Back to top button