اپر چترالتورکھوفٹ بالکھیل

گرین فٹبال اسٹیڈیم شاگرام میں فٹبال ٹورنامنٹ شاندار اختتام پذیر ہوا۔ پرویز لال بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے

تور کھو (ذاکر زخمی ) شاگرام تورکھو میں گزشتہ ایک مہینے سے جاری فٹ بال کا شاندار ٹورنامنٹ اختیتام پذیر ہوا جس میں اپر چترال سے 82 ٹیموں کی شرکت رہی۔فائنل میچ کا مہمان خصوصی چترال ہومز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپر چترال کے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت پرویز لال تھے ۔ فائنل میچ انصاف کلب شاگرام اور سہارہ کلب شاگرام کے مابین کھیلا گیا۔جو انصاف کلب نے جیتا ۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں تماشائی گراونڈ میں موجود تھے۔ میچ سے قبل یوسی شاگرام اور یو سی کھوت کے سنیئر کھلاڑیوں کے درمیان شو میچ رکھے گئے۔زمانے کے مشہور و معروف سفید ریش پلیرز جب یونیفارم میں گراونڈ میں داخل ہوئے تو ٹورنامنٹ کے تمام رونقیں ان سے وابستہ ہوئی ۔

تالیوں کی گونج میں سنیئر پلیرز کی میچ بھی اختیتام پذیر ہوا جس میں یو سی کھوت برتری ہوئی ۔ فائنل کے بعد مہمان خصوصی پرویز لال ونر ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کواگے بڑھانے کی اشدضرورت ہے اگر اس طرح کے سرگرمیأں نہ ہوئی تو نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوگا جو معاشرہ کے لیے تباہ کن ہو گا شاگرام ٹورنامنٹ انتظامیہ اور عوام مبارکبادی کے مستحق ہیں کہ سالانہ اس طرح شاندار سرگرمیأں کراتے رہتے ہیں۔پرویز لال چترال ہومز کی طرف سے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو ایک لاکھ،ونر ٹیم انصاف کلب کو بیس ہزار،رنر اپ سہارہ کلب کو دس ہزار اور یوسی کھوت اور شاگرام کے سنیئرز کو دس دس ہزار روپے انعامات کا اعلان کیا۔یہ ٹورنامنٹ چترال ہومز تعاون سے ہورہاتھا۔ اس طرح یہ شاندار ٹورنامنٹ رونقیں سمیٹتے ہوئے اختیتام پذیر ہوا۔

Advertisement
Back to top button