اپر چترالخبریںسماجیسیاست

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا مہنگائی کے خلاف بونی میں احتجاج۔

بونی (ذاکر زخمی ) روز روز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جہاں عوام پریشان ہے وہاں سیاسی لوگ بھی عوام کی دکھ درد محسوس کرتے ہوئے اوآز بلند کرنے لگے۔ اس سلسلے پیک کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال احتجاج کی کال دی ان کی کال پر اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی لوئر چترال کی صدر انجینئر فضل ربی اپنے کابینہ سمیت شرکت کی۔

جلسہ کی صدارت پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر اللہ نے کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمید جلال جنرل سکرٹری پی پی پی اپر ،پرویز لال نائب صدر پی پی پی،رحمت سلام،کوثر علی شاہ ،جنید احمد یوتھ نمائندہ،فضل ربی جان صدر لوئر ،امیر اللہ صدر اپر و دیگر مقررین نے شدید ترین مہنگائی پر حکومت وقت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اور تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کا بدترین حکومت قرار دیکر ہر محاذ میں اس کےخلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دی۔مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں غریب کا جینا محال ہوگیا ہے ۔

اسے نجات پائے بغیر غریب کی زندگی اجیرن ہوئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش کن نعروں سے عوام اور خصوصا” نوجوانوں کو دوکھا دیا اب سب کچھ عوام کو عیان ہوچکی ہے لہذا مزید اسے برداشت کرنا خود کشی کے مترادف ہے۔ جلسہ میں احتجاج کو پھلاکر ہر جگہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیاگیا ۔

Advertisement
Back to top button