اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابی

سینئر سبجیکٹ ٹیچر نفس جلال محمکہ تعلیم میں بتتیس سال علم کے موتی بکھیرنے کے بعد مدت ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔

   شرافت و طمانیت کا امتزاج اور محکمہ تعلیم چترال میں بطور سینئر سبجیکٹ ٹیچر خدمات سر انجام دینے والا ہردلعزیز استاذ محترم نفس جلال بتیس سال تک محکمہ تعلیم کے ساتھ بطور مدرس وابستہ رہنے کے بعد مدت ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔

16 اکتوبر 1961 کو وارزو دور چپاڑی میں آنکھ کھولنے والا نفس جلال نے میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول مستوج سے پاس کرنے کے بعد جامعہ کراچی سے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی اور ایم اے، بی ایڈ کی اعلیٰ تعلیم جامعہ پشاور سے حاصل کیں۔

1989 میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہونے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول ذوندرانگرام تریچ سے بطور مدرس اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور چترال کے مختلف سکولوں میں بطور مدرس تعینات رہنے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول چوئنج اپر چترال سے بطور سینئر سبجیکٹ ٹیچر ریٹائرڈ ہو گئے۔سکول ہذا سے رخصتی کے دن ان کے اعزاز میں ایک سادہ و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول میں موجود اساتذہ کے علاوہ مدت ملازمت سے سبکدوش اساتذہ کرام نے بھی شرکت کیں۔

تقریب میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد مستقبل کےلئے نیک دعاؤں کے ساتھ انہیں سکول سے رخصت کیا گیا

Advertisement
Back to top button