خبریںلوئیر چترال

سینگور پل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ صدر چترال بار ایسوسی ایشن نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کا پل کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم۔

چترال(بشیر حسین آزاد)سینگور پل کو آج شام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا پُل ایک ماہ پہلے تیار ہوا تھا۔

چترال بار ایسوسی ایشن کے صدر اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکن چیئرمین انسانی حقوق نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے پل کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے وقافی حکومت،صوبائی حکومت اور ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سینگور پل کی تعمیر کو چترال ٹاون کی ترقی کا اہم سنگ میل قراردیا ہے پل کی تعمیر سے لوئر چترال کے علاقہ کوہ،اپرچترال اور لٹکوہ تحصیل کے درمیان ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا ہے،چترال یونیورسٹی،آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول اور دیگر تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا اور طالبات کو آنے جانے میں آسانی ہوجائیگی۔

 

Advertisement
Back to top button